کریملین نے کہا ہے کہ روس اور امریکہ کے درمیان بات چیت کے تمام چینل
تقریباً ٹھپ ہوچکے ہیں لیکن امریکہ کے محکمہء خارجہ نے اس کی تردید کی ہے۔روس کی خبررساں ایجنسی ریا کے مطابق کریملین کے ترجمان دیمتیری
پیسکوف منے کل کہا کہ امریکہ کی نئی حکومت شمالی اوقیانوسی معاہداتی تنظیم
(ناٹو) کی توسیع اور روس
کے ساتھ بات چیت کے سبھی چینل بند ہونے کی موجودہ
صورتحال مسترد کردے گی۔امریکہ کی زیرقیادت ناٹو ممالک نے پہلے یہ اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ نومنتخب
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ناٹو کو دی جانے والی امریکی امداد میں کٹوتی کریں
گے لیکن امریکہ اور روس کے درمیان آج کی کشیدہ صورتحال کے دوران ان کا ایسا
کرنا مشکل ہوگا۔